Sunday January 26, 2025

عدالت نے ٹرمپ کی انتخابی نتائج کے خلاف دائر اپیل کا اہم فیصلہ سنا دیا

پنسوانیا (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست پنسلوانیا کی عدالت کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی انتخابی نتائج کے خلاف دائر کی گئی اپیل مسترد کر دی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ریاست پنسلوانیا کی عدالت نے انتخابی نتائج کے خلاف صدر ٹرمپ کے حامیوں کی اپیل مسترد کر دی ۔ ری پبلکنز کی جانب سے دائر کیس میں پنسلوانیا کے میل ان بیلٹس کالعدم قرار دینے کی درخواست کی گئی تھی۔ ری پبلکنز کی اپیل کو وفاقی اپیلز کورٹ کے جج نے مسترد کر دیا ہے۔واضح رہے کہ امریکی ریاست پنسلوانیا سے ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن 81 ہزار ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے ہیں۔جو بائیڈن صدر بننے کیلئے درکار 270 ووٹوں کا ہندسہ عبور کر کے 306 الیکٹورل ووٹ بھی حاصل کر چکے ہیں۔

FOLLOW US