Sunday January 26, 2025

پاکستان آذر بائیجان کو جے ایف تھنڈر لڑاکا طیارے فروخت کرے گا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

نئی دہلی، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی میڈیا نے خبر بریک کی ہے کہ پاکستان آذربائیجان کو جے ایف تھنڈر 17جنگی لڑاکاطیارے فروخت کرنے جا رہا ہے۔ ایک بھارتی ٹی وی چینل کے پروگرام پر اینکر چیخ چیخ کر بڑی خبر بڑی خبر پکارتا سنائی دے رہا ہے اور وہ پروگرام کے دیگر شرکا کو بتا رہا ہے کہ پاکستان آذر بائیجان کو جے ایف تھنڈر 17کے جنگی لڑاکا طیارے فروخت کرنے جا رہا ہے۔ پاکستان 36جنگی لڑاکا طیارے آذر بائیجان کو فروخت کرے گا۔ ان طیاروں کی قیمت 144ارب روپے لگائی گئی ہے۔ اتناہی نہیں بلکہ پاکستان آذربائیجان کی فضائیہ کی تربیت کےلئے اپنے پائلٹ بھی بھیجے گا۔ اینکر کی یہ خبر سن کر پروگرام کے دیگر شرکا منہ لٹکائے بیٹھے ہیں۔ اور سٹوڈیو میں مکمل سناٹا طاری ہے۔

FOLLOW US