Monday January 20, 2025

مودی نے بھارت کی معیشت تباہ کر ڈالی، بھارتی معیشت اپنی 73 سالہ تاریخ کی سب سے بدترین مندی کا شکار ہوگئی

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) نریندر مودی نے بھارت کی معیشت تباہ کر ڈالی۔ خلیج ٹائمز میں شائع کردہ رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس بحران کی وجہ سے بھارت کی معیشت دنیا کی بدترین معیشتوں میں شمار ہونے لگی ہے۔ گزشتہ 2 سہ ماہیوں کے دوران نریندر مودی کے ملک بھارت کی جی ڈی پی گروتھ ریٹ میں ساڑھے 7 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔ یوں بھارتی معیشت اپنی 73 سالہ تاریخی کی سب بدترین مندی کا شکار ہوگئی۔ 1947 کے بعد سے بھارت کی معیشت اتنی بدترین حالت کا کبھی شکار نہیں ہوئی۔

FOLLOW US