Monday January 20, 2025

امریکہ ، روس ، چین دیکھتے رہ گئے ،ترکی نے میدان مار لیا، صدر اردوان کا کورونا ویکسین تیار کرنےکا دعویٰ

انقرہ(نیوز ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے مقامی سطح پر کرونا ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کردیا۔ترک صدر نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ کرونا ویکسین ترکی میں اپریل 2021 میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگی جبکہ ویکسین کے فیزون ٹرائل جاری ہیں جس کے کوئی مضر اثرات سامنے نہیں آئے ہیں۔طیب اردوان نے کہا کہ کرونا ویکسین کے حوالے سے پہلے اپنے ملک کی سوچ خود غرضانہ ہے، ویکسین دنیا بھر کے تمام انسانوں کو ایک ساتھ ہی دستیاب ہونا چاہیے، دراصل یہی انسانیت ہے۔

صدر رجب طیب اردوان کے حکومتی پارٹی کے پارلیمانی گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے بتایا کہ ترکی نے مقامی طور پر کرونا ویکسین تیار کرلی ہے۔انھوں نے بتایا کہ ویکسین کے ٹرائلز حتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں، دوا ساز کمپنی نے ویکسین کی خوراکیں بڑے پیمانے پر تیار کرنا شروع کردیں، آئندہ برس اپریل میں ویکسین مقامی مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔ اردوان نے مزید کہا کہ ’کرونا بحران ترکی کے طے شدہ اہداف کے حصول میں رکاوٹ نہیں بنے گا، ہم خطے کے مسائل سے بھی لڑرہے ہیں تاکہ لوگوں کو درپیش چیلنجز کا خاتمہ ہوسکے جبکہ عالمی نظام زبانی خرچ کرکے اقدامات کررہا ہے‘۔اردوان نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’18 سال کی جدوجہد کے بعد ہم نے ترکی کو طاقتور ملک بنایا، اب اسے کمزور ماضی کی طرف جانے نہیں دیں گے‘۔واضح رہے کہ ترک صدر نے رواں سال جون میں کرونا ویکسین تیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس سے قبل ترک سائنسدان جوڑے کی جانب سے خود 16کرونا ویکسین کی تیاری ​​​​​​​ جاری ہے تاہم اس سے قبل ترکی سنوویک اور فائزر سے کرونا ویکسین خریدنا چاہتا ہے۔

FOLLOW US