Wednesday January 22, 2025

چین نے بھارت کے خلاف ایسا ہتھیار استعمال کیا کہ بغیر ایک گولی فائر کیے بھارتی فوجیوں سے چوٹیاں خالی کرا لیں۔۔ چینی میڈیا کے انکشاف کے بعد بھارت میں واویلا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) چینی میڈیا میں یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ چین کی فوج نے اپنے متنازعہ علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے مائیکروویو ہتھیاروں کا استعمال کیا۔انڈین فوج کے ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے پبلک انفارمیشن (اے ڈی جی پی آئی) کی جانب سے جاری پیغام میں خبروں کی تردید کی گئی۔اپنے ٹویٹر پہغام میں اے ڈی جی پی آئی کا کہنا تھا کہ شرقی لداخ میں مائیکرو ویو ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق میڈیا رپورٹس بے بنیاد ہیں۔ یہ خبریں جعلی ہیں۔دفاعی ماہر اور انڈین دفاعی رویو کے ایسوسی ایٹ ایڈیٹر کرنل دان ویر سنگھ نے

اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین کی جانب سے کیے گئے دعوے بے بنیاد ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مائیکروویو کی طرز کے تمام ہتھیار لائن آف سائٹ پر کام کرتے ہیں ۔ ان کا استعمال ویسے بھی پہاڑی علاقوں میں کرنا آسان نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین کا دعوی منطقی بات نہیں ہے۔ یہ مکمل طور پر پروپیگنڈا ہے۔دفاعی امور پر لکھنے والے ایک سینیئر صحافی کا کہنا تھا کہ یہ ایک جھوٹی خبر لگتی ہے۔ یہ چینی پروپیگنڈا لگ رہا ہے۔ اس میں کوئی حقیقت نظر نہیں آ رہی۔یاد رہے چین کی رینمن یونیورسٹی میں بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر جن کینرانگ کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا تھا کہ چینی فوج نے لداخ کی دو اہم چوٹیوں کو حاصل کرنے کے لیے انہیں مائیکرویو اوون میں تبدیل کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان چوٹیوں پر موجود بھارتی فوج کے اہلکاروں پر ڈائریکٹ انرجی ہتھیاروں سے وار کیا گیا تھا۔

FOLLOW US