Saturday November 30, 2024

’’عالمی وبا سے لڑائی ابھی باقی ہے، آپ نے احتیاط کرنی ہے جب تک۔۔ ‘‘ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے عوام کو خبردار کر دیا

اٹلانٹا (ویب ڈیسک) کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے خوش خبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا سے مزید چند ماہ کی لڑائی باقی ہے۔ بین الاقومی خبر رساں ادارے گلوبل نیوز کے مطابق جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ کینیڈینز کو چند ماہ کا مزید انتظار کرنا ہوگا اور پھر بہار تک ہم اس وبا ء سے چھٹکارا پالیں گے۔ تاہم انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا یہ سردیاں کینیڈا کیلئے مشکل ہوں گی، انہوں نے کہا لوگوں کو تھوڑا انتظار کرنا ہوگا، یہ ہمیشہ کیلئے نہیں ہے،

بس مزید چند ماہ اور انتظار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بس وہ کرنا ہے جس سے ہم اپنے پیاروں کو محفوظ رکھ سکیں، اور ہمیں اس وباء کے خلاف اپنے فرنٹ لائن ورکرز اور ہسپتالوں پر دباؤ بڑھنے سے روکنا ہوگا۔ کینیڈا کی چیف پبلک ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر تھیریسا ٹیم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ کینیڈا میں روزانہ 10 ہزار کے قریب کیسز سامنے آنے کا امکان ہے۔ جسٹن ٹروڈو نے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر 10 ہزار والی یہ بات درست ہوئی کینیڈین شہریوں کو اس کرسمس پر مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں حقیقت پسندی سے بات کروں تو جب ہم کورونا سے بچاؤ کی ویکسین آتی دیکھیں گے تب ہم سب سکون کا سانس لے سکیں گے۔

FOLLOW US