Monday January 27, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ مؤخر کردیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ نے معروف چینی موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ ملتوی کردیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں شکست ہونے کے بعد امریکی حکومت نے ٹک ٹاک پر فوری پابندی کا فیصلہ ملتوی کر دیا۔ امریکہ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ 12 نومبر سے امریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی جائے گی ۔ لیکن اب یہ فیصلہ سامنے آیا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی کو جو بائیڈن کے صدر بننے تک ملتوی کردیا گیا ہے، اب امریکہ میں نئی پالیسیاں بننے کا امکان ہے جس کے باعث چینی موبائل ایپ پر پابندی کے فیصلے کو بھی مؤخر کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل امریکی ریاست پنسلوانیا کی عدالت نے بھی حکومت کو ٹک ٹاک پر پابندی لگانے سے روکا تھا۔ امریکی حکومت نے واضح کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست اور نئے صدر کے عہدے سنبھالنے تک قانونی پیچیدگیوں کے باعث فوری طور پر ٹک ٹاک پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔ پابندی نہ لگانے کے فیصلے کے بعد امریکی شہری ٹک ٹاک کو موبائل میں ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے ۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے7 اگست کو ایک ایگزیکٹیو آرڈر کے ذریعے ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس کے ساتھ ہر قسم کی لین دین پر پابندی عائد کی تھی۔ اس حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ امریکہ کو قومی سلامتی ک

FOLLOW US