Tuesday January 21, 2025

سوڈان سے تعلق رکھنے والے قاری شیخ نورین محمد حادثے میں جاں بحق

خرطوم (مانیٹرنگ ڈیسک)عالم اسلام ایک عظیم قاری کی خدمات سےمحروم ہو گیا۔ سوڈان سے تعلق رکھنے والے قاری شیخ نورین محمد کی کار حادثے میں موت ہو گئی۔عرب میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں اپنی خوبصورت اور پرسوز آواز میں تلاوت کے لیے مشہور معروف سوڈانی قاری شیخ نُورَین گذشتہ روز ایک دعوتی سفر سے واپس آرہے تھے کہ شمالی سوڈان کے شہر وادی حلفہ میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق حادثے میں شیخ نُورَین سمیت دیگر 3 حفاظ بھی جاں بحق ہوگئےخیال رہےکہ شیخ نُورَین اپنی مسحور کن اور منفرد طرز تلاوت کے لیے نہ صرف سوڈان بلکہ پوری مسلم دنیا میں مشہور تھے اور ان کی تلاوت کو دنیا بھر میں ذوق و شوق سے سنا جاتا تھا۔شیخ نُورَین کی وفات پر سوشل میڈیا پر بھی صارفین انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کررہے ہیں اور ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔

FOLLOW US