Tuesday January 21, 2025

بچوں کو تھپڑ مارنا غیر قانونی قرار۔تھپڑما رنےوالے کو کیا سزا ملے گی۔۔نیا قانون لاگوکردیاگیا

اسکاٹ لینڈ (نیوز ڈیسک)اسکاٹ لینڈ میں بچوں کو تھپڑ مارنے کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے علاوہ برطانیہ کے باقی حصوں میں بطور سزا بچوں کو تھپڑ مارنے کی قانونی اجازت ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پابندی پر آج سےاطلاق ہوگا جبکہ بچوں کو حملہ سے تحفظ کے بڑوں کے برابر حقوق مل گئے۔واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ نے گزشتہ سال اقدام کی منظوری دی تھی۔

FOLLOW US