Monday January 20, 2025

جوبائیڈن کی فتح یقینی ہوگئی؟ آج رات اپنی قوم سے خطاب کریں گے

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن کی فتح بہت حد تک یقینی ہوگئی، آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات کے انعقاد کو 2 روز گزر جانے کے بعد اب نتائج کے حوالے سے صورتحال کافی حد تک واضح ہوگئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوارجوبائیڈن اب فتح سے چند قدم دور ہیں۔ جوبائیڈن اہم ترین ریاست پنسلوینیا میں ٹرمپ کے مقابلے میں برتری حاصل کر چکے ہیں۔ پنسلوینیا کے انتخابی نتائج کے باقاعدہ اعلان کے بعد ڈیموکریٹ امیدوار کے کل الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 273 ہو جائے گی، یوں وہ امریکا کے 4 ویں صدر بن جائیں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن کی فتح کافی حد تک یقینی ہو چکی ہے، اس لیے وہ آج رات کو اپنی قوم سے خطاب کریں گے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ جوبائیڈن کوریاست جارجیا اورپینسلوینیا میں واضح برتری حاصل ہوگئی ہے جبکہ ریاست نواڈا حکام نے بھی صدر ٹرمپ کی جانب سے دھاندلی اور فراڈ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی انتظامیہ نے مکمل طور پر شفاف اندازمیں انتخابات کاانعقاد کروایا ہے۔ نواڈا کے اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ اگرصدر ٹرمپ یا ان کی ٹیم کے پاس ثبوت موجود ہیں تو وہ انہیں سامنے لائیں انہوں نے بتایا کہ نواڈا میں 84فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے اور اس کے نتیجے کا اعلان آج رات تک ہوسکتا ہے ۔ ریاست پینسلوینیا ‘جارجیا ‘ونسکانسن اور ایرایزونا کے حکام نے بھی ری پبلکن امیدوار کے الزامات کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔ 20الیکٹرول ووٹوں کی حامل ریاست پینسلوینیا کے مقامی ذرائع ابلاغ کاکہنا ہے کہ پوسٹل ووٹوں کی گنتی کا عمل ختم ہونے کے قریب ہے جس میں جوبائیڈن کو واضح برتری حاصل ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کو اب انتہائی اہم 5میں سی3 ریاستوں میں برتری حاصل ہوگئی ہے۔

شمالی کیرولینا میں بھی مقابلہ انتہائی سخت ہے جہاں94فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے جن میں سے اب تک ٹرمپ کو50اعشاریہ ایک فیصد جبکہ جوبائیڈن کو49اعشایہ 7فیصد ووٹ ملے ہیں، جارجیا میں دونوں امیدواروں کو49/49فیصد ووٹ ملے ہیں ریاست میں اب تک 99فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے لیکن یہاں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا حکم دیا گیا ہے۔ 16الیکٹرول کالج کے ووٹوں والی یہ ریاست بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ امریکی پبلک پولزڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کو امریکا کے 46ویں صد ر قراردے رہے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں امریکی سیکرٹریٹ سروس نے جوبائیڈن کو صدارتی سیکورٹی فراہم کرنے کے انتظامات کرلیے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی سیکرٹریٹ سروس ایک مکمل بااختیار سویلین ادارہ ہے جس کا کام صدر، نائب صدر اور دیگر اہم حکومتی شخصیات کو سیکورٹی فراہم کرنا ہے۔

FOLLOW US