Monday November 25, 2024

امریکی صدارتی انتخابات، ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن دونوں میں سے کوئی امیدوار فتح حاصل نہیں کرے گا

لاہور (ویب ڈیسک) سینیئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ یا جو بائیڈن میں سے کوئی نہیں جیتے گا اس مرتبہ انتخابات میں امریکہ بری طرح تقسیم ہو چکا ہے۔ معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں کسی شخص کو بھی متوقع نتائج کی امید نہیں تھی ۔ عام خیال یہی تھا کہ موجودہ انتخابات میں جو بائیڈن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو واضح برتری کے ساتھ شکست دیں گے، لیکن ایسا نہیں ہو سکا ۔شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ اس مرتبہ امریکی صدارتی انتخابات میں کوئی نہیں جیتے گا کیونکہ امریکہ بری طرح تقسیم ہو چکا ہے ۔ واضح رہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات جاری ہیں اور اب تک کے نتائج کے مطابق جو بائیڈن 238 الیکٹورل ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 213 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں ۔ جبکہ امریکہ کی 7 ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے ۔

FOLLOW US