اسلام آباد(ویب ڈیسک) بھارت اورامریکا کے درمیان گزشتہ روز بیکا معاہدہ سائن ہوگیا جس کے تحت بھارت کو امریکا کے فوجی سٹیلائٹس اورحساس ڈیٹاتک رسائی حاصل ہوگئی ہے۔ تین دن پہلے جب بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے کہا تھا کہ اب ہم اپنی لڑائی اس سر زمین پر لڑیں گے جہاں سے ہمیں خطرہ ہوگا انہوں نے یہ پیغام پاکستان کو دیا تھا کہ ہم نے اب جو اٹیک کرناہے وہ سی پیک پر کرنا ہے۔بھارت کے دورے کے بعد یہ ممکن ہے کہ امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع پاکستان کا بھی دورہ کریں۔
اور یہ دورہ پاکستان پر پریشر ڈالنے کے لیے ہوگا۔ بھارت اور امریکا کے درمیان جوبیکا معاہدہ سائن ہوا ہے اس میں دو چیزیں ہیں بھارت نے امریکا کو پیغام دیا ہے کہ تم چین کو سنبھالو اور ہم سنبھالتے ہیں پاکستان کو۔ امریکا سی پیک کو نشانہ بنانا چاہتا ہے کیونکہ وہ چین کی بڑھتی ہوئی معاشی طاقت سے خوفزدہ ہے۔ دونوں ممالک نے بھارت میں جعلی اٹیک کا منصوبہ بنایا ہے جس کے بعد الزام پاکستان پرلگایا جائے گا اورایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو پھنسایا جائے گا۔ دوسری طرف پاکستان میں افراتفری پھیلائی جا ئے گی۔یہ چین کے پاکستان میں مفادات کونقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے بھارتی کارروائی میں اب امریکا بھی اس کا ساتھ دے گا۔