Saturday May 18, 2024

سعودی عرب کاگلگت بلتستان اورکشمیرکوپاکستان کاحصہ ماننے سے انکار،بھارت میں جشن ،ایسااقدام جس سے پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی اخباریروشلم پوسٹ نے دعویٰ کیاہے کہ امریکی انتخابات کے بعد سعودی عرب اسرائیل کوتسلیم کرنے جارہاہے۔دونوں ممالک کے درمیان ڈیل فائنل ہوچکی ہے صرف اعلان باقی ہے۔دوسری جانب موسادکے چیف یوسی کوہن نے اعلان کیاہے کہ امریکی انتخابات کے بعد سعودی عرب اوراسرائیل کےد رمیان تعلقا ت کی بحالی کااعلان کردیاجائےگا۔سعودی عرب کوجی 20ممالک کی صدارت دیدی گئی ہے جس کی خوشی میں سعودی عرب نے 20ریال کانوٹ جاری کیاہے
سعودی عرب نے نئے نوٹ پردنیاکانقشہ جاری کیاہے جس میں گلگت بلتستان اورکشمیرکوپاکستان سے توڑ کرالگ ملک کے طورپردکھایاگیاہے۔برادراسلامی ملک کی اس حرکت پربھارت میں جشن کاسماں ہے۔

FOLLOW US