Monday January 27, 2025

مسلسل مار کھانے والی آرمینیا کی فوج کا پلٹ کر وار، آذربائیجان کے اہم ترن علاقے پر قبضہ کرنے کی کوشش

باکو (نیوز ڈیسک) مسلسل مار کھانے والی آرمینیا کی فوج کا پلٹ کر وار، آذربائیجان کے اہم ترن علاقے پر قبضہ کرنے کی کوشش۔ غیر ملکی میڈیا کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق مسلسل کئی ہفتوں سے مسلسل مار کھانے والی آرمینیا کی فوج نے پلٹ کر وار کرنے کی کوشش کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آرمینیا کی فوج نے آذربائیجان کے اہم پہاڑی علاقے پر حملہ کر کے قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ تاہم آذربائیجان کی فوج نے یہ حملہ ناکام بنا دیا۔ دونوں ممالک کی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ آرمینیا نے آذربائیجان کے ایران سے ملحقہ کچھ علاقوں پر بھی برسوں سے قبضہ کر رکھا تھا، تاہم اب آذربائیجان نے بالآخر ان تمام علاقوں کو بھی فتح کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ آذربائیجان کی فوج نے چن چن کر آرمینیا کی فوج کو نشانہ بنایا ہے۔ آذربائیجان کے خلاف جاری لڑائی میں آرمینیا کی طرف مرنے والے فوجیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ آرمینیا کی جانب سے مرنے والے فوجیوں کی تعداد 800 سے زائد ہوگئی ہے۔ آذربائیجان کی فوج نے کئی شہر، درجنوں دیہات سمیت مزید کئی علاقے بھی آزاد کروا لیے ہیں۔ آذری فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تمام محاذوں پر آرمینی فوج کے بنیادی ڈھانچوں اور اس کے عسکری وسائل کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے جس کی وجہ سے اسے فوجی ساز و سامان، خوراک اور اسلحے کی قلت کا سامنا ہے۔ اس تمام صورتحال میں آذربائیجان کے صدر کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ پھر کہتے ہیں کہ آرمینیا کی فوج ہماری سرزمین پر سے فوری قبضہ چھوڑ دیں، اگر یہ کام ہوجاتا ہے تو جنگ بندی ممکن ہے وگرنہ ہم اپنی سرزمین ایک ایک انچ ٹکڑا بھی حاصل کریں گے۔

FOLLOW US