Thursday November 28, 2024

مقبوضہ کشمیر میں عمران خان، عارف علوی اور قائد اعظم محمد علی جناح کے پوسٹر لگ گئے

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں صدر پاکستان عارف علوی، وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور قائداعظم محمد علی جناح کی تصاویر اور بیانات پرمبنی پوسٹر لگ گئے۔ مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کی جانب سے 27اکتوبر کے بھارت کے تقسیم ہند کے وقت کے غاصبانہ اقدام کے خلاف احتجاج کے سلسلے میں پوسٹر ز آویزاں کیے گئے ہیں۔ پوسٹرز پر صدر عارف علوی کی تصویرکے ساتھ’ آزادی کشمیریوں کا پیدائشی حق ہے
‘ اور وزیراعظم عمران خان کی تصویر کے ساتھ ‘کشمیریوں کے لیے ہر سطح پر ہر قسم کا تعاون کریں گے’ کے بیانات بھی درج ہیں۔مقبوضہ وادی میں27 اکتوبر کی بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ منانے کے پوسٹرز بھی لگائے گئے ہیں۔خیال رہےکہ 27 اکتوبر1947 کو بھارتی افواج نے وادی کشمیر پر جارحیت کر کے ناجائز قبضہ کیا تھا۔

FOLLOW US