Monday January 27, 2025

ہمسایہ ملک میں یکے بعد دیگرے دوسرا بم دھماکہ ۔۔۔ بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاعات موصول

کابل (ویب ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کچھ دیر کے وقفے سے ہونے والے دو بم دھماکوں میں 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق پہلا بم حملہ کابل کے مشرقی علاقے میں سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے کیا گیا جس کی زد میں ایک بس آئی۔افغان صوبے غزنی کے ترجمان وحیداللہ
جمعہ زادہ نے بم دھماکے میں ہلاکتوں کے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب بس کابل سے غزنی سے جا رہی تھی۔ترجمان غزنی نے بتایا کہ بم دھماکے میں تین خواتین سمیت 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

غزنی کے پولیس ترجمان نے حملے کا ذمہ دار طالبان کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ بم دھماکے میں 4 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے تاہم طالبان کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔کابل کے تعلیمی مرکز کے قریب خود کش دھماکا مذکورہ بم دھماکے کے چند گھنٹوں بعد کابل میں واقع ایک تعلیمی مرکز کے قریب خود کش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرائیں نے بتایا کہ خود کش حملہ آور سینٹر میں داخل ہونا چاہتا تھا لیکن گارڈ نے اسے پہچان لیا جس کے بعد خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے جبکہ طالبان کا کہنا ہے کہ وہ اس حملے کی ذمہ دار نہیں۔

FOLLOW US