Saturday April 27, 2024

کون کون سے ملک ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکل گئے لیکن پاکستان رہ گیا؟ جان کر آپ کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی

پیرس (ویب ڈیسک) ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھا ہے تاہم آئس لینڈ اور منگولیا کو گرے لسٹ سے نکال دیا ہے۔برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو ٹیرر فنانسنگ کی گرے لسٹ میں برقرار رکھا ہے۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے بہت سے اقدامات کی تعریف کی ہے، پاکستان نے 27 میں سے 21 ایکشن آئٹمز پر عملدرآمد کیا ہے۔ایف اے ٹی ایف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے ’ چونکہ ایکشن پلان کی تمام ڈیڈلائنز ختم ہوچکی ہیں، ایف اے ٹی ایف پاکستان پر زور دیتا ہے کہ وہ فروری 2021 تک ایکشن پلان پر پوری طرح عملدرآمد کرے۔‘روئٹرز کے پاکستان میں بیورو چیف جبران پیش امام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جن 6 آئٹمز پر عملدرآمد نہیں کیا وہ انتہائی ضروری ہیں اور ان پر عملدرآمد کرنا ہی ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے آئس لینڈ اور منگولیا کو نکال دیا گیا ہے۔

FOLLOW US