Thursday April 25, 2024

ہم بھارتی آئین کو تسلیم نہیں کرتے، کسی صورت بھارت کا حصہ نہیں بنیں گے، بھارتی ریاست کا اعلان

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست ناگالینڈ کا بھارت کیخلاف اعلان بغاوت۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے مشہور صحافی کرن تھاپڑ کو دیے گئے انٹرویو میں ناگالینڈ علیحدگی پسند تحریک کے رہنما نے اعلان کیا ہے کہ ان کی ریاست کسی صورت بھارت کا حصہ نہیں بنے گی۔ اپنے انٹرویو میں ناگالینڈ کے رہنما نے کہا کہ ان کی ریاست کے لوگوں نے کبھی بھارت کےآئین کو تسلیم نہیں کیا، ہم خود کو بھارت کا حصہ نہیں مانتے، اور کبھی مانیں گے بھی نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ناگالینڈ کا اپنا الگ آئین اور پرچم ہے، اس معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کشمیر پر قبضہ کرنے والا اور پاکستان کو توڑنے کے خواب دیکھنے والا بھارت خود ٹکڑے ٹکڑے ہونے لگا ہے۔ گزشتہ برس ہی بھارت کی شورش زدہ ریاست ناگا لینڈ نے خود کو بھارت سے الگ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ناگا لینڈ ریاست کی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ ناگا لینڈ اب ایک آزاد ملک ہے، جس پر بھارت نے زبردستی قبضہ کر رکھا تھا۔ ناگا لینڈ نے 14 اگست 2019 کو بھرپور انداز میں اپنا یوم آزادی منایا تھا۔ ناگا لینڈ کی حکومت اور عوام کو موقف ہے کہ ناگالینڈ کبھی بھی بھارت کے ساتھ الحاق نہیں چاہتا تھا۔ بھارت نے 1947 میں زبردستی ناگا لینڈ پر قبضہ کر لیا تھا۔ گزشتہ 71 سالوں کے دوران آزادی اور اپنے حقوق کی خاطر جدوجہد کرنے والے ناگالینڈ کے ہزاروں لوگوں کو دہشت گرد بھارتی فوجیوں کی جانب سے قتل کیا جا چکا ہے۔ جبکہ ناگالینڈ کی خواتین کی عزتیں بھی تار تار کی گئیں۔ تاہم اب وقت آگیا ہے کہ ناگالینڈ بطور آزاد و خودمختار ملک کی حیثیت سے اپنا نظام چلائے۔ اسی لیے ناگالینڈ نے بھارت سے آزادی کا اعلان کیا۔ بھارت کی شورش زدہ ریاست ناگا لینڈ نے باقاعدہ طور پر اپنی الگ فوج بھی تیار کر رکھی ہے۔

FOLLOW US