Sunday January 19, 2025

پاکستان ریکارڈ ووٹ حاصل کرکے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی اہم سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کا رکن منتخب ہو گیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کا رکن منتکب ہوگیا ہے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کے انتخابات میں 169 ووٹ حاصل کیے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کا رکن منتخب نہیں ہو سکا ہے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں ریکارڈ 169 ووٹ حاصل کیے، کُل 191 میں سے 169 ووٹ حاصل کر کے پاکستان ایشیا پیسیفیک ریجن میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والا ملک بن گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے انسانی حقوق کی کونسل میں ریکارڈ ووٹ حاصل کیے ہیں۔ پاکستان بھاری اکثریت سے آئندہ تین سال کے لیے اقوام متحدہ کی انسان حقوق کی کونسل کا رکن منتخب ہوا ہے۔ جبکہ سعودی عرب اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کا رکن منتخب نہیں ہو سکا ہے۔ پاکستان کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کی رکنیت ملنے کو پاکستان کی بڑ سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں ممالک کا پاکستان کو ووٹ دینا ، دنیا کا پاکستان پر اعتماد ظاہر کرتا ہے، اور سفارتی سطح پر یہ ہماری اہم کامیابی ہے۔ پاکستان کو کثیر تعداد میں ووٹ ملنا دنیا کا پاکستان کی پالیسیوں پر اعتماد ظاہر کرتا ہے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی کونسل سمیت ہر پلیٹ فارم پر مسئلہ کشمیر اور دنیا کے تمام مظلوموں کے حقوق کی آواز اٹھاتا رہے گا۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی کونسل اقوام متحدہ کا انتہائی اہم پلیٹ فارم ہے۔

FOLLOW US