Sunday April 28, 2024

اردگان میرے باباجیسے ہیں اپنی زندگی میں کبھی انہیں اکیلانہیں چھوڑوں گا،امیرقطرکاایسابیان جس سے عر ب ممالک میں غم وغصے کی لہردوڑ گئی

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) ترک صدر رجب طیب اردگان حال ہی میں قطرکادورہ کیاجہاں انہوں نے قطر کے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد شیخ تمیم بن حمادالثانی نےمیڈیاکے سوالوں کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب اوردیگرگلف ریاستوں نے میرے خلاف بغاوت رچائی۔مجھے ارگان نے بچایاوہ میرے باباہیں میں ان کاساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا۔یادرہے کہ 2018میں ایک رپورٹ میں انکشاف ہواتھاکہ ترک افواج نے مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والےالمناک سیاسی بحران میں اس وقت بہت اہم کرداراداکیاجب انہوں نے امیرقطر شیخ تمیم بن حمادالثانی کےممکنہ سیاسی بغاوت کوبروقت کامیابی سے روک دیا۔یہ واقعہ 5جون 2017کے بعد پیش آیاجب سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات ،مصراوربحرین نےقطر سے تعلقات خراب ہونے کے بعد سفارتی رابطے منقطع کرلیے تھے۔

FOLLOW US