Monday April 29, 2024

ترکی کی اسپیشل فوج کا ایک دستہ متنازع علاقے ناگورنا کاراباخ میں داخل ترک اسپیشل فورسز کا ہدف ھادروت کے مقام پر آذربائیجان کا پرچم لہرانا ہے

انقرہ(نیوز ڈیسک) ترک اسپیشل فورسز کا ایک یونٹ متنازع علاقے ناگورنو کاراباخ خطے میں واقع ھادروت نامی قصبے میں داخل ہوا تھا تاہم آرمینیا کی فوج نے اسے پسپا کر دیا تھا۔ آرمینیائی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ترک اسپیشل فورسز نے کالی رنگ کی وردی پہن رکھی تھی اور ان کا ہدف ھادروت کے مقام پر آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف کے دعوے کی روشنی میں وہاں پر آذر بائیجان کا پرچم لہرانا تھا۔ آذربائیجان نے اعلان کیا کہ وہ فرانس کو غیر جانبدار فریق سمجھتے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ آرمینیا کے ساتھ جاری تنازع میں مذاکرات کے لیے ترکی کو بھی شامل کرنا چاہتے ہیں۔ صدر علیوف نے کہا تھا کہ موجودہ جنگ بندی کی مدت قیدیوں کیتبادلے کیاختتام کے ساتھ ہی ختم ہوجائے گی۔

FOLLOW US