واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی طبیعت بہتر ہورہی ہے اور وہ ’جلد واپس آئیں گے‘ لیکن ساتھ ہی یہ بات بھی تسلیم کی کہ آئندہ آنے والے دن اہم ہیں جو ’حقیقی امتحان‘ ہوں گے۔فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ہسپتال سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں یہاں آیا تو زیادہ بہتر محسوس نہیں کررہا لیکن اب بہت بہتر ہوں۔ویڈیو پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ ’سب بہت محنت کررہے ہیں تا کہ میں واپس آجاؤں، میرے خیال سے میں جلد واپس آؤں گا اور میں
اس (صدارتی) مہم کو اسی طرح ختم کرنے کا منتظر ہوں جس طرح اسے شروع کیا تھا’۔بظاہر خاصے اطمینان بخش نظر آتے ڈونلڈ ٹرمپ نے تسلیم کیا کہ بیماری کی نوعیت کے حوالے سے غیر یقینی برقرار ہے جو صحت مند ہوتے ہوئے مریض پر بغیر کسی انتباہ کے حملہ کرسکتی ہے۔مزید گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’مجھے بہتر محسوس ہونا شروع ہوگیا ہے، آئندہ آنے والے کچھ روز کے بارے میں آپ نہیں جانتے، میرے خیال میں وہ حقیقی امتحان ہے، تو ہم دیکھیں گے کہ آئندہ آنے والے چند روز میں کیا ہوگا‘۔دوسری جانب گزشتہ رات وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر سین کونلی نے کہا تھا کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ ابھی خطرے سے باہر نہیں ہیں لیکن میڈیکل ٹیم محتاط طور پر پُر امید ہے