Monday January 20, 2025

امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا خود کو قرنطینہ کرلیا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ، ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں ، جس کے بعد انہوں نے خود کوقرنطینہ کرلیا ۔ اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں اپنا اور اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع دی اور لکھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، جس کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے ، اور ریکوری کا عمل شروع کردیا ہے جو وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر کریں گے ۔

دوسری طرف امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے ، بتایا گیا ہے کہ امریکا میں اب تک 2 لاکھ 12 ہزار660 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ، جہاں مجموعی طور پر 74 لاکھ94 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ۔ بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کیسز کی مجموعی تعداد 63 لاکھ 91 ہزار سے بڑھ گئی ہے ، بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 99 ہزار 804 ہو گئی ہے ، برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 48 لاکھ49 ہزار افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 44 ہزار767 اموات ہوئی ہیں ، روس میں 11 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 891 ہو گئی ہے ، کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 26 ہزار196 اموات ہوئی ہیں جبکہ 8 لاکھ 35 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پیرو میں بھی8لاکھ سے18ہزار زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 32 ہزار535 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ، اس کے ستھ ساتھاسپین میں7 لاکھ 78 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور31 ہزار 791 اموات ہوچکی ہیں ۔

FOLLOW US