Monday May 13, 2024

مکہ مکرمہ میں خوفناک آتش زدگی، آگ نے وسیع علاقے کو لپیٹ میں لے لیا

مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک) مکہ مکرمہ میں خوفناک آتش زدگی، آگ نے وسیع علاقے کو لپیٹ میں لے لیا، مکہ ریجن اتھارٹی کے مطابق پہاڑی علاقے پر لگی آگ مسلسل پھیلتی جا رہی ہے، سول ڈیفنس کے اہلکار آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر اور مسلمانوں کا سب سے مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ اس وقت تشویش ناک آتشزدگی کی لپیٹ میں ہے۔ مکہ مکرمہ کے پہاڑی علاقے میں لگی آگ کے حوالے سے مکہ ریجن اتھارٹی نے ویڈیوز ٹوئٹ کی ہیں۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے بتایا ہے کہ مکہ مکرمہ کا پہاڑی علاقے کئی گھنٹوں سے آگ کی لپیٹ میں ہے۔ آگ نے وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور مزید پھیلتی جا رہی ہے۔ آگ نے پہاڑی علاقے پر درختوں کو جلا کر راکھ کر ڈالا تاہم آگ کے باعث تاحال کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ سول ڈیفنس کے اہلکار آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، تاہم تاحال آگ بجھانے میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔

FOLLOW US