عجمان، متحدہ عرب امارات میں بھڑکنے والی خوفناک آگ نے تباہی مچا دی

       

عجمان (ویب ڈیسک) عجمان، متحدہ عرب امارات میں بھڑکنے والی خوفناک آگ نے تباہی مچا دی، منگل کی شام کو لگنے والی آگ کے باعث 4 بڑے گودام جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے، کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔ خلیجی ٹائمز کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق منگل کی شام کو عجمان متحدہ عرب امارات میں تشویش ناک واقعہ پیش آیا۔ منگل کی شام کو اچانک بھڑکنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے عجمان میں واقع 4 بڑے گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

بتایا گیا ہے کہ آگ اس قدر خوفناک تھی کہ اس نے تھوڑے ہی وقت میں چاروں گودام جلا کر راکھ کے ڈھیر بنا ڈالے۔ اس دوران عجمان سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے بھرپور کوششوں سے آگ پر قابو پا لیا۔ آگ بجھانے کیلئے شارجہ سول ڈیفنس اہلکاروں نے بھی مدد کی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ بجھائے جانے کے بعد کولنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جو آج رات جاری رہے گا۔ جبکہ خوش قسمتی سے اس قدر خوفناک آگ بھڑکنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ جگہ کی کولنگ کا عمل مکمل کرنے کے بعد علاقے کا کنٹرول پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا، جو اس واقعے کی تحقیقات کرے گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ 11 سالہ بچی شہید۔ پاک فوج کا منہ توڑ جواب
شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ
جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں کور کمانڈرز کانفرنس۔ آرمی چیف نے جنگی تیاریوں کو بڑھانے کی ہدایت کر دی
لائن آف کنٹرول پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان شدید جھڑپ
وزیرستان میں میں بم دھماکہ، پاک فوج کے اعلیٰ افسر سمیت 3 اہلکار شہید، متعدد زخمی ہوگئے
اسلام آباد میں خطرناک سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ، ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا

سپورٹس
میں عمران خان کیساتھ ہوں“ شاہد آفریدی نے کس بات پر وزیراعظم کی حمایت کر دی؟جانیے
وزیراعظم سے ملاقات کرنا مصباح الحق کو مہنگا پڑ گیا ، پی سی بی کی جانب سےشوکاز نوٹس جاری
آئی پی ایل کی نشریات پاکستان اور چین میں ٹیلی کاسٹ نہیں ہوں گی
زیادہ کمائی کرنے والے فٹبالروں کی فہرست جاری لیونل میسی 126 ملین ڈالر کی کمائی کر کے پہلے نمبر پر
اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی۔ 2پاکستانی کرکٹرز کو معطل کر دیا گیا
چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا عہدے کی مدت میں توسیع لینے سے انکار

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy