Friday May 17, 2024

سعودی عرب کا جوہری طاقت کے حصول کا منصوبہ،عالمی ایجنسی کی تعاون کی یقین دھانی

ویانا(مانیٹرنگ ڈیسک )انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای ای)کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا ہے کہ سعودی عرب جوہری توانائی کے حصول کا منصوبہ بنارہا ہے اور اس حوالے سے تعاون بھی کیا جا رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب جوہری توانائی میں دلچسپی لے رہا ہے اور ہم اسے مطلوبہ تعاون فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔سعودی عرب کا کہنا تھا کہ جوہری ٹیکنالوجی حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اس کے مقاصد پرامن ہیں۔جوہری توانائی سے متعلق سعودی عرب کہہ چکا ہے کہ اپنے توانائی کے شعبے کو مزید جدت بخشنے کے لیے جوہری طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔خیال رہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت رکھنے والا مسلم دنیا کا پہلا ملک ہے اور اس نے 1998 میں ایٹمی دھماکے کیے تھ

FOLLOW US