Thursday November 28, 2024

چینی فوج کیساتھ جھڑپ میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات چین نے حقائق سامنے رکھ دیے

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی طرف سے سرحدی تنازعے کے نتیجے میں بھارتی فوجی کی ہلاکت کی تردی کردی گئی ۔ اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بھارتی میڈیا میں چلنے والی فوجی کی ہلاکت کے حوالے سے رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں نہیں معلوم ان کی رپورٹ کے کیا ذروئع ہیں تاہم ہمارے اطلاعات کے مطابق ہفتے کی رات ہونے والی جھڑپ کے نتیجے میں کوئی بھارتی فوجی ہلاک نہیں ہوا تاہم میں نے گارڈین اخبار کی ایک سٹوری پڑھی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک بھارتی فوجی اپنی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں مارا گیا ہے اب پتہ نہیں شاید بھارتی میڈیا بھی اسی ہلاکت کا حوالہ دے رہا ہو ۔

بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری حالیہ بیان جس میں چین پر جغرافیائی حدود میں تبدیلی کا الزام عائد کیا گیا تھا پر تبصرہ کرتے ہوئے چینی ترجمان نے کہا کہ ہمارے چین میں ایک کہاوت ہے کہ مجرمانہ ذہن مشتبہ طور پر احتجاج کرے کہ وہ معصوم ہے بھارت کی طرف سے بھی ایسا ہی کیا گیا ، جبکہ اس سال کے آغاز سے ہی بھارتی فوج کی طرف سے باہمی اتفاق اور معاہدوں کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے اور طاقت کے زور پر جغرافیائی حدود میں تبدیلی بھی کی گئی جس سے سرحدی علاقے میں عدم توازن پیدا ہوا اور دونوں ملکوں کے درمیان تنازع نے جنم لیا جس کی تمام تر ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے ، تاہم چین کی طرف سے بہت تحمل کا مظاہرہ کیا گیا اور ڈپلومیٹک چینلز کے ذریعے ہر ممکن کوشش کی گئی کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی نہ بڑھے ۔ چین کی طرف سے بھارت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سرحد پر تعینات اپنی فوج کو ڈسیپلن کرے تاکہ صورتحال کو مزید پیچیدہ ہونے سے روکا جاسکے ۔ چینی ترجمان کی طرف سے امید ظاہر کی گئی کہ بھارت کی طرف سے بھی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے چین کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا تاکہ دوطرفہ معاہدوں اور اتفاق پر عملدرآمد کیا جاسکے اور سرحدی علاقے میں امن و امان کیلئے واضح حکمت عملی اپنائی جاسکے ۔

FOLLOW US