دبئی ۔ (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی جانب سے جاری ہونے والے شاہی فرمان میں اسرائیل کا معاشی بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاہی فرمان کے تحت امارات کی انفرادی شخصیات اور کمپنیوں کو اسرائیلی اداروں کے ساتھ معاہدے کرنے کی اجازت ہو گی۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات بھی قائم ہوں گے۔ اس سے پہلے جمعہ کو اسرائیل کی سرکاری فضائی کمپنی نے ابوظہبی کے لیے 31 اگست کو پہلی کمرشل پرواز کا اعلان کیا تھا۔
اسرائیل کی ایئر پورٹس اتھارٹی کی ویب سائٹ کے مطابق فلائٹ کا نمبر ایل وائے ہوگا جو کہ متحدہ عرب امارات کا بین الاقوامی ڈائلنگ کوڈ ہے اور اسی طرح سے یہ پرواز واپس تل ابیب کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی جس کا فلائٹ کوڈ۔ایل وائے۔ 972 ہوگا جو کہ اسرائیل کا بین الاقوامی ڈائلنگ کوڈ ہے۔رواں ماہ 13 اگست کو متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات مکمل طور پر معمول پر لانے کے لئے معاہدہ طے پا یا تھا۔