Sunday January 19, 2025

2روسی لڑاکا طیاروں کی امریکہ فضائیہ کے طیارے کے انتہائی قریب آ کر پرواز

واشنگٹن۔ (ویب ڈیسک) امریکی فضائیہ نے کہا ہے کہ دو روسی لڑاکا طیاروں نے بحیرہ اسود پر پرواز کرنے والے امریکی فضائیہ کے بی۔52 طیارے کے انتہائی قریب آکر غیر محفوظ اور غیر پیشہ ورانہ اقدام کیا ہے۔ امریکی فضائیہ کیطرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی لڑاکا طیارے بی۔52 کے سامنے سے محض 100 میٹرکے فاصلے سے بار بار گذرے جس کے نتیجہ میں امریکی بمبار طیارے کی پرواز میں خلل پیدا ہوا۔یو ایس ایئر فورسز ان یورپ اینڈ ایئرفورسز افریقہ کمانڈر جنرل جیف ہیری جیان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات دوران پرواز طیاروں کے ٹکرا جانے کا باعث بن سکتے ہیں

اور یہ بالکل غیر ضروری اور بین الاقوامی اصولوں کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ روسی لڑاکا طیارے بین الاقوامی فضائی حدود میں پرواز کر رہے تھی تاہم انہوں نے اپنے اقدام سے خود کو اور امریکی طیارے کو خطرے میں ڈالا۔ امریکی جنرل نے اس توقع کا اظہار کیا کہ روسی پائلٹ آئندہ پروازوں کے دوران بین الاقوامی معیار کا خیال رکھیں گے۔ یو ایس یورپین کمانڈ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق امریکی فضائیہ کے بی ۔ 52 طیاروں نے جمعہ کو نیٹو کے رکن تمام تیس ممالک کی فضائی حدود میں پروازیں کیں جن کا مقصد کسی بھی حملے کی صورت میں فوری دفاع کی تیاری کرنا اور پائلٹس کو تربیت کے مواقع فراہم کرنا تھا۔

FOLLOW US