Friday November 1, 2024

پاکستان، بھارت اور روس کے درمیان دوریاں پیدا کرنے میں کامیاب ہوگیا؟

ماسکو (ویب ڈیسک) پاکستان، بھارت اور روس کے درمیان دوریاں پیدا کرنے میں کامیاب ہوگیا؟ پاکستانی فوج کی شرکت کی وجہ سے بھارت نے روس میں شیڈول عسکری مشقوں میں حصہ لینے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوج کو دم دبا کر بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ دنیا کی بہترین فوج رکھنے کا دعویدار کسی بھی فورم پر پاک فوج کی موجودگی سے مکمل طور پر بوکھلا جاتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ روس میں عسکری مشقوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں کئی ممالک کی فوجی دستوں نے شرکت کرنا ہے۔ مشقوں میں پاکستان اور چین سمیت شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام رکن ممالک شرکت کریں گے۔

ان مشقوں میں پاکستان کے علاوہ بھارت کے فوجی دستوں نے بھی شرکت کرنا تھا۔ تاہم مشقوں میں پاک فوج کی شرکت سے بھارتی فوج مکمل طور پر بوکھلا گئی۔ پاک فوج کی شرکت کو بنیاد بنا کر بھارت نے اپنے سب سے قریبی دوست ملک روس میں شیڈول عسکری فوجی مشقوں میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ جنرل بپن راوت اور بھارتی وزیر خارجہ شنکر کی ملاقات کے بعد نئی دہلی نے ماسکو کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا اور وجہ یہ بتائی کہ ان مشقوں میں پاکستان اور چین کی افواج بھی شریک ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب بھارت نے اپنے دوست ملک روس کو اس قسم کا انکار کیا ہے۔ دفاعی اور خارجہ امور پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کا یہ اقدام اس کی بڑھتی سفارتی تنہائی کو عیاں کرتا ہے۔ واضح رہے کہ روس کے شہر استراخان میں 15 ستمبر سے 27 ستمبر تک عسکری مشقوں کا انعقاد ہوگا۔ ان مشقوں میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام رکن ممالک کے فوجی دستے شرکت کریں گے۔

FOLLOW US