Thursday November 28, 2024

عرب اسلامی ملک نے تمام دبائو مسترد کرتے ہوئے اسرائیل کو بڑا جھٹکا دیدیا ، وزیر اعظم نے اہم اعلان کردیا

رباط(مانیٹرنگ ڈیسک ) عرب اسلامی ملک نے تمام دبائو مسترد کرتے ہوئے اسرائیل کو بڑا جھٹکا دیدیا ، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر۔افریقی عرب ملک مراکش کے وزیراعظم سعدالدین عثمانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کیساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام کو قبول نہیں کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکمراں جماعت انصاف و ترقی کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مراکش اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام کی کسی بھی کوشش کی مذمت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا فلسطینی قوم کے حقوق کی نفی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مراکش کے بادشاہ اور حکومت دونوں کا صہیونی ریاست کے حوالے سے موقف ایک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مراکش القدس کو یہودیانے اور فلسطینی قوم کے حقوق میں افراط وتفریط کو قبول نہیں کرے گا۔ فلسطین کے اسلامی اور عرب تشخص کو مٹانے کی سازشیں قبول نہیں کی جائیں گی۔انہوںنے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا سرخ لکیر کو عبور کرنے کے مترادف ہے۔ مراکش فلسطینی قوم کے حقوق کی نفی پرمبنی اقدامات کو قبول نہیں کرے گا۔

FOLLOW US