Monday November 25, 2024

ترک صدرکاایسااقدام جس سے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا

انقرہ (ویب ڈیسک )ترکی نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی پریشانی بڑھا دی، ترک صدر طیب ایردوان نے فلسطینوں کے حقوق کے لیے اسرائیل سے لڑنے والی تنظیم حماس کے رہنماؤں سے اہم ملاقات کی ہے۔یہ اہم ملاقات امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو کے دورہ اسرائیل سے پہلے کی گئی ہے۔طیب ایردوان کے ساتھ حماس کی اعلی قیادت ڈپٹی چیف صالح ال اروری، حماس عرب کے سربراہ عزت ال رحیق اور دیگر اہم رہنماؤں نے ملاقات کی۔حماس نے ترک صدر کو آیا صوفیا کھولنے، گیس اور تیل کے نئے مشن شروع کرنے کی مبارک دی۔حماس نے ترک صدر طیب ایردوان کو فلسطین پر ہونے والے ظلم و ستم اور اسرائیل کے یہودی بستیوں کو بسانے کے منصوبے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔حماس رہنماؤں کی یہ اہم ملاقات متحدہ عرب امارات اور یو اے ای کے امن معاہدے کے بعد سامنے آئی ہے۔حماس کی حالیہ ملاقات کے بعد اسرائیل میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔

FOLLOW US