Wednesday May 22, 2024

سعودی عرب پر میزائل سے بہت بڑا حملہ

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی سکیورٹی فورسز نے حوثی باغیوں کی جانب سے داغا گیا ایک میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترجمان عرب اتحاد ترکی المالکی کا کہناتھا کہ حوثی باغیوں نے صنعا سے متعدد بمبار ڈرون طیاروں کے ذریعے سعودی عرب کے شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔بعد ازاں حوثیوں نے سعودی عرب کے شہر نجران پر ایک بیلسٹک میزائل داغا جسے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضا میں تباہ ک ردیا گیا۔المالکی نے بتایا کہ عرب اتحاد نے بھی حوثویں کے متعدد بمبار ڈرون طیارے تباہ کر دیے۔ یہ ڈرون خمیس مشیط شہر میں شہریوں پر حملے کے لیے بھیجے گئے تھے۔ حوثی دہشت گردوں نے خمیس مشیط میں دو بیلسٹک میزائل حملے کیے مگر انہیں ناکام بنا دیا گیا۔

FOLLOW US