Saturday May 4, 2024

امریکا نے یواے ای اور اسرائیل کی دوستی سی پیک کو روکنے کیلئے کروائی خطے میں بھارت کو مضبوط کرنے کیلئے نیا بلاک بنانے کی تیاریاں…اہم دعویٰ کردیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) امریکا نے یواے ای اور اسرائیل کی دوستی سی پیک کو روکنے کیلئے کروائی، سی پیک خطے میں گیم چینجر ہے، سی پیک میں ایران بھی شامل ہوگیا ہے،کشمیر کی حیثیت تبدیل کروانا، بھارت میں مسلمانوں پر ظلم بھی امریکی حربے تھے، خطے میں بھارت کو مضبوط کرنے کیلئے نیا بلاک بنایا جارہا ہے، پاکستان کو چینی بلاک میں ڈال دیا گیا۔ سینئر تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے اپنے تبصرے میں کہا کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کا معاہدہ ہوگیا ہے، اس معاہدے کو مختلف پہلوؤں سے دیکھا جارہا ہے، اس معاہدے کاسب سے بڑا نشانہ پاکستان ہے، چونکہ پاکستان چین کے ساتھ ہے، سی پیک خطے میں گیم چینجر ہے۔یہ سب کچھ سی پیک کو روکنے کیلئے کیا جا رہا ہے ، کیونکہ سی پیک اگر 50بلین ڈالر کا منصوبہ ہے، تو چینی صدر کے دورہ پاکستان کے بعد یہ سرمایہ کاری 80ارب تا 100ارب ڈالر تک جاسکتی ہے۔

سی پیک بن گیا تو چین کی بالادستی ہوگی، یہ پاکستان کی مدد سے سب کچھ ہورہا ہے، اس لیے پاکستان براہ راست ٹارگٹ ہے۔ چین کا 13واں پانچ سالہ منصوبے میں پاکستان کو رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کا مقابلہ چین سے ہے، امریکا کے بزنس مین چاہتے ہیں، کہ سنٹرل ایشیاء اور پاکستان کی مارکیٹ میں ساری امریکی مصنوعات آئیں۔ لیکن جب چین نے سی پیک شروع کیا، اس میں پاکستان اور ایرا ن کو ڈالا۔ بھارت کو بھی آفر دی تھی۔ لیکن امریکا نے بھارت کو منع کردیااور سی پیک میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی۔لیکن پاکستان سی پیک میں چین کے ساتھ کھڑا ہے۔سی پیک سے گوادر سے کاشغر تک 27سو کلومیٹر تک سڑکیں، ٹرین کا روٹ، صنعتی وتجارتی زون بنیں گے، پاکستان میں سات لاکھ نئی نوکریاں پید اہوں گی۔اسی طرح سی پیک سے افغانستان میں بھی بھارت کا عمل دخل ختم ہوجائے گا۔
ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستان کا گلا دبایا جارہا ہے، کشمیر کی حیثیت بھی امریکا نے ختم کروائی تاکہ پاکستان پر دباؤ ڈالا جائے۔جب امریکا سے کچھ نہیں ہوا، ہندوستان میں مسلمانوں پر ظلم شروع کردیا گیا۔اب امریکا کا سعودی عرب، یواے ای اور بھارت، اسرائیل سب دوست ہیں۔ امریکا نے خطے میں بھارت کو مضبوط کرنے کیلئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کروا دی، سعودی عرب بھی اس بلاک میں چلا جائے گا۔جبکہ پاکستان کو چین کے ساتھ شامل کردیا گیا ہے۔

FOLLOW US