Thursday November 28, 2024

ناقابل یقین انکشاف : روس کا کورونا ویکسین کا کامیاب تجربہ ، صدر پوٹن کی بیٹی کا اس ویکسین کی کامیابی میں کیا کردار ہے؟ جانیے

ماسکو(ویب ڈیسک) روس نے کورونا ویکسین بنانے کااعلان کردیا، صدر پیوٹن کاکہناہےکہ ویکسین ان کی بیٹی پر بھی آزمائی گئی،ادھرمتحدہ عرب امارات، سعودی عرب،انڈونیشیا، فلپائن، برازیل، میکسیکواور بھارت سمیت 20ممالک نے ایک ارب سے زائدخوراکوں کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے، دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے ثبوت مانگ لیےجبکہ جرمنی نے ویکسین کی کوالٹی اور سیفٹی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہاہےکہ مریضوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے،برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ جلد بازی میں ویکسین کی منظوری دینا بے وقوفانہ اقدام ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے تیار اپنی ویکسین کے تمام تجرباتی مراحل مکمل ہونے پر اسے لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے، کورونا ویکسین ماسکو کی گامالیا انسٹی ٹیوٹ اور روسی وزرات دفاع کے اشتراک سے بنائی گئی ہے جس کے تینوں تجرباتی مراحل مکمل کر لیے گئے ہیں۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزراء سے خطاب میں کہا کہ ʼکورونا وائرس کے خلاف پہلی ویکسین کا اندراج ہو گیا ہے، اس ویکسین کی انسانوں پر دو ماہ تک آزمائش کی گئی اور یہ ہر معیار پر پوری اتری ہے تاہم روس نے جس تیزی سے کورونا کے خلاف کامیاب ویکسین حاصل کر لینے کا دعویٰ کیا ہے اس سے سائنسدان فکرمند بھی ہیںلیکن روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سرکاری ٹیلی ویژن پر اعلان کیا ہے کہ ماسکو کے گامالیا انسٹیٹیوٹ میں تیار کی جانے والی یہ ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے اور یہ ان کی بیٹی کو بھی دی گئی ہے، ʼمیں یہ جانتا ہوں کہ یہ ویکسین کافی پُراثر ہے، یہ مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہے، میں یہ دوہرا رہا ہوں کہ یہ تمام حفاظتی معیاروں پر پوری اتری ہے۔روسی صدر نے امید ظاہر کی ہے کہ اس ویکسین کو بڑی سطح پر تیار کیا جائے گا،روس کی وزارت صحت نے بھی اس ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان کا اکتوبر میں وسیع پیمانے پر ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ادھر ویکسین کے اعلان کے ساتھ ہی 20ممالک نے اس کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے جن میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب،انڈونیشیا، فلپائن، برازیل، میکسیکواور بھارت شامل ہیں۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے ویکسین کے حوالے سے ثبوت مانگ لیےہیں، منگل کو عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ وہ اس ویکسین کا جائزہ لینے کے لیے روسی حکام سے بات چیت کر رہے ہیں،فی الوقت روس کی تیار کردہ ویکسین عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی اُن چھ ویکسینز کی فہرست میں شامل نہیں ہے جو کلینکل آزمائش کے تیسرے مرحلے میں پہنچی ہیں، آزمائش کے اس مرحلے میں کسی دوا کو وسیع پیمانے پر انسانوں پر آزمایا جاتا ہے۔

FOLLOW US