Monday April 29, 2024

ترکی اور یورپی ملک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے، فوجی تصادم ہونے کا خدشہ دونوں ممالک نے اپنی فوج کو ہنگامی طور پر الرٹ کر دیا

انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی نے اپنی فوج کو ہنگامی طور پر الرٹ کر دیا، یورپی ملک یونان کیساتھ کشیدگی میں اضافے کے بعد ترک بحریہ الرٹ پر، یونان نے بھی اپنی فوج کو الرٹ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کی جانب سے بحیرہ روم میں توانائی کے ذخائر کی تلاش کی وجہ سے خطے میں کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ اس معاملے پر ترکی اور یونان دونوں ممالک نے کشیدگی میں اضافے کے بعد فوری اپنی فوجوں کو الرٹ کر دیا ہے۔ ترکی کی بحریہ الرٹ پر ہے اور سمندری حدود میں مسلسل گزشت جاری رکھے ہوئے۔ ترک فوج کے جنگی ہیلی کاپٹرز کی جانب سے بھی پروازیں کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب یونان نے بھی اپنی فوج کو الرٹ کر دیا ہے۔ یونان نے کہا ہے کہ وہ ترکی کی طرف سے دباو اور بلیک میلنگ کی پالیسی کو قبول نہیں کرے گا۔
یونانی حکومت ملک کی خود مختاری کا بھرپور دفاع کرے گی۔

یونانی وزیر اعظم نے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ترکی ہمارے آبی وسائل کو دھونس کے ذریعے استعمال کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے ترکی کی طرف سے قبرص اور یونان کے درمیان سمندری علاقے میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے تحقیقاتی سمندری مشن بھیجنے کے اعلان کی مذمت کی۔ اجلاس میں یونانی وزیر دفاع اور وزیرخارجہ بھی موجود تھے۔ یونانی وزارت خارجہ نے ترکی پر زور دیا کہ وہ غیرقانونی سرگرمیوں سے باز آئے اور خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات سے گریز کرے۔ بیان میں کہا گیا کہ ایتھنز ترکی کی طرف سے بلیک میلنگ کو کسی صورت میں قبول نہیں کرے گا بلکہ یونان کی خود مختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔ اس تمام صورتحال میں ترکی کی قیادت نے بھی واضح کیا ہے کہ وہ ہر طرح کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔ خیال رہے کہ ترکی اوریچ رئیس نامی ایک بحری تحقیقاتی جہاز 23 اگست تک یونان اور قبرص کے درمیان سمندری علاقوں میں تیل اور گیس کے وسائل کی تلاش کے لیے بھیجے گا۔ پڑوسی ملکوں قبرص اور یونان نے ترکی کے اس اعلان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترکی کے اسی اعلان کیا وجہ سے تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔

FOLLOW US