Saturday May 18, 2024

بریکنگ نیوز! امریکی شہر بالٹی مور میں زور دار دھماکہ، مکانات تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ

بالٹی مور (ویب ڈیسک) امریکی شہر بالٹی مور میں زور دار دھماکہ، مکانات تباہ، خاتون جاں بحق، مزید ہلاکتوں کا خدشہ، ریسکیو حکام کے مطابق متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہر بالٹی مور میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں دھماکا ہوا جس میں ایک خاتون ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے متعدد گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

سٹی ہال کے ترجمان جیمز ای بینٹلی نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ ریسٹار ٹاؤن روڈ پر ہوا۔ مقامی میڈیا کے مطابق بچوں سمیت کچھ افراد کے ملبے میں پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک خاتون ہلاک ہوئی جبکہ دو زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہے۔

FOLLOW US