Thursday April 18, 2024

افغان لویہ جرگہ نے سنگین مقدمات میں قید 400 طالبان کی رہائی کی منظوری دے دی، پاکستان کا خیر مقدم

کابل(ویب ڈیسک) افغانستان میں مستقل قیام امن کے لیے ایک اور بڑی پیش رفت سامنے آگئی، افغان لویہ جرگہ نے 400طالبان قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ سنا دیا ۔لویہ جرگہ کا فیصلہ چیئرمین عبداللہ عبداللہ نے سنایا ۔انہوں نے اس اہم فیصلے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ لویہ جرگہ کافیصلہ تاریخی ہے۔ افغان امن مذاکرات کے لیے طالبان کی400قیدیوں کو رہا کیا جائے، طالبان بھی افغان قیدیوں کو رہا کریں گے ، طالبان قیدیوں کو قومی اور بین الاقوامی ضمانت پر رہائی دی جائے۔

لویہ جرگہ کے مطابق پڑوسی ممالک افغانستان میں قیام امن کے لیے تعاون کریں۔رپورٹ کے مطابق لویہ جرگہ میں تقریباً3200 معززین شریک ہوئے۔ اس موقع پر افغان صدر اشرف غنی نے کہا تھا کہ افغانستان کی سرزمین پڑوسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی اور پڑوسیوں کو بھی اس بات کی یقین دہانی کرانا ہوگی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان خطے کے تمام ممالک کے ساتھ اسٹرٹیجک پارٹنر بننے کے لیے تیارہے، افغانستان کے اسلامی ممالک، امریکا کے ساتھ تعلقات اہمیت کے حامل ہیں، خطے کے تمام سربراہان نے افغان امن عمل میں مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

FOLLOW US