Saturday May 18, 2024

آیا صوفیہ میں کئی دہائیوں بعد عید الالضحیٰ کی نماز کی ادائیگی تصاویر سامنے آگئیں

استنبول (نیوز ڈیسک) آیا صوفیہ میں کئی دہائیوں بعد عید الضحیٰ کی نماز ادا کی گئی۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں میں جمعہ کو عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے، مسجد الحرام اور مسجد نبوی میںعید کے روح پرور اجتماعات ہوئے۔ حاجیوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب میں نماز عید کے اجتماعات کے موقع پر سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا اور احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد کیا گیا۔ نماز عید کے بعد اسلام کی سربلندی، امت مسلمہ کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔متحدہ عرب امارات، مصر، کویت، اردن، بحرین، قطر ، انڈونیشیا، ایران، مصر اور ملائیشیا میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے اور کورونا وائرس کی وبا کے باعث انتہائی سادگی سے منائی گئی

اور مسلمانوں نے سنت ابراہمی پر عمل کرتے ہوئے قربانیکی۔ یورپ بھر اور امریکا میں بھی جمعہ کو عید منائی گئی۔ ترکی کی تاریخی مسجد آیا صوفیہ میں بھی نماز عید کا اجتماع ہوا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ترکی کے مسلمانوں نے آج آیا صوفیہ میں عیدالاضحی کی نماز پڑھی۔آیا صوفیہ کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کرنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب یہاں عید کی نماز ادا کی گئی ہے۔اس موقع پر ترکی کے مسلمانوں کی جانب بہت خوشی کا اظہار کیا گیا۔آیا صوفیہ میں نماز ادا کرنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مسلم ممالک کی جانب سے آیا صوفیہ میوزیم کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کرنے کے اقدام کو انتہائی خوش آئند قراردیا گیا تھا۔ ترکی کے شہر استنبول کی معروف مسجد آیا صوفیہ میں 86 برس بعد نماز جمعہ ادا کی گئی۔اس موقع پر لاکھوں فرزندان توحید نماز جمعہ پڑھنے کیلئے آیا صوفیہ پہنچے ،یوں لگ رہا تھا جیسے پورا استنبول ہی نماز کیلئے امڈ آیا ہو، نماز سے قبل خطبہ ہوا اور ترک صدر نے تلاوت بھی کی۔ طویل عرصے بعد جب مسجد کے میناروں سے اذان کی پرسوز صدا بلند ہوئی تو کئی آنکھیں اشک بار ہوگئیں اور روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔ رات سے ہی لوگوں نے مسجد کے باہر ڈیرے ڈال لیے تھے۔ تاہم ڈیڑھ ہزار نمازیوں کی گنجائش ہونے اور مسجد میں جگہ نہ ملنے کے باعث لاکھوں شہریوں نے باہر گلیوں اور سڑکوں پر نماز پڑھی۔ نماز جمعہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان، وزرا، اعلیٰ شخصیات اور ارکان پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی۔ ترکی کی اعلیٰ عدالت کونسل آف اسٹیٹ نے استنبول میں واقع تاریخی عمارت آیا صوفیا کو میوزیم سے مسجد میں تبدیل کرنے کا فیصلہ سنایا۔

FOLLOW US