Sunday May 12, 2024

چین اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی، دنیا کی بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں کا چین سے پاکستان منتقل ہونے کا امکان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چین اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی، دنیا کی بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں کا چین سے پاکستان منتقل ہونے کا امکان، کینیڈین ریسرچ ایڈوائزری کی تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امید ہے چینی انڈسٹری پاکستان منتقل ہوسکتی ہے، جس سے پاکستانی ایکسپورٹس میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال اپنی انڈسٹری کو پاکستان منتقل کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ ایڈوائزری رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس سال میں تقریبا 12 ملین ڈالر کے ملٹی لیٹرل اور بائی لیٹرل وسائل آنے کا امکان ہے، گزشتہ 12 ماہ میں پاکستان کےکرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے برابر سرمایہ کاری کا ہوئی ہے

جس کا حجم 11 ملین ڈالر ہے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے تجارت اینڈ ٹریڈ عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 10 سیکٹرز میں بہتری لائی ہے، اور ای او ڈی بی کی رینکنگ میں 136 سے 108 ویں نمبر پر آگئے ہیں، یہ معیشت کو بہتر کرنے کیلئے حکومتی عزم کا اشارہ ہے۔ اپریل کے ماہ میں آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے 1اعشاریہ 4 بلین ڈالر کی قسط وصول ہوئی ہے ، عالمی بینک اور ایشین ڈولیپمنٹ بینک کی جانب سے مجموعی طور پر2اعشاریہ5 بلین ڈالرکی امداد ملی ہے۔ خیال رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ امریکا نے ایک چینی سفارتخانے کو جبراََ بند کروا دیا ہے جس کے جواب میں چین نے بھی ایک امریکی سفارت خانے کو بند کروا کر اس پر قبضہ کرلیا ہے۔ دوسری جانب خطے کی نئی صف بندی بھی جاری ہے اور پاکستان، چین، افغانستان اور نیپال کا تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا ہے۔ گزشتہ روز پاکستان ،چین افغانستان اور نیپال کے وزرا خارجہ نے ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی، اس اجلاس کو خطے کے ممالک کے درمیان ہونے والی نئی صف بندی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

FOLLOW US