Tuesday May 21, 2024

سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی یومیہ اموات بڑھنے لگی، گزشتہ24 گھنٹوں میں درجنوں مریض انتقال کرگے

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی یومیہ اموات کی شرح بڑھ گئی ہے، گزشتہ24 گھنٹے میں30 مریض انتقال کرگئے، 2ہزار 541 مزید مریض مکمل صحت ہوچکے ہیں۔سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1968نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جن میں الحفیف میں سب سے زیادہ 208انفیکشن کیسز سامنے آئے ہیں۔ اسی طرح دارحکومت ریاض میں126 اور جدہ میں 41 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نئے کورونا کیسز کے ساتھ سعودی عرب میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار 941 ہوگئی ہے۔اسی طرح پچھلے چوبیس گھنٹے میں2ہزار 541 مزید مریض مکمل صحت ہوچکے ہیں۔ جس سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 2لاکھ 20ہزار 323 ہوچکی ہے۔اسی طرح 30مریض انتقال کرگئے ہیں، جس سے اموات کی تعداد 2733 ہوگئی ہے۔دوسری جانب دنیا میں وائرس کے کل متاثرین ایک کروڑ 60 لاکھ کے لگ بھگ ہوچکی ہے۔

دنیا بھر میں چھ لاکھ 43 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔امریکہ کے بعد برازیل کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔برازیل کے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 2.3 ملین افراد اس وبا سے متاثر ہوئے جبکہ 85 ہزار اموات ہوئی ہیں۔ادھر آسٹریلیا میں گزشتہ چار ماہ کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کے لحاظ سے سب سے مہلک دن سنیچر کا رہا۔آسٹریلیا میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں دس اموات رپورٹ ہوئی ہیں اور جنوب مشرقی ریاست میں 450 سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
چین میں کورونا وائرس کے 46 نئے کیسز رپورٹ جبکہ امریکہ میں ایک دن میں 68 ہزار 212 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔امریکہ میں گزشتہ 12 دنوں سے یومیہ 60 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں اور گزشتہ چار دنوں سے روزانہ ایک ہزار سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔

FOLLOW US