Friday May 17, 2024

عراق میں امریکی اتحادی افواج کی بیس پر راکٹوں سے حملہ

بغداد (ویب ڈیسک) عراق میں امریکی اتحادی افواج کی بیس پر راکٹوں سے حملہ، حملے کے دوران بیس کو نقصان پہنچا، تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق عراق میں امریکی اتحادی فوج پر دوبارہ سے حملوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عراق کے شہر بغداد کے قریب واقع امریکی اتحادی فوج کی بیس پر جمعہ کی رات کو راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔ نامعلوم سمت سے فوجی بیس پر راکٹ فائر کیے گئے۔ راکٹ لگنے کے باعث فوجی بیس کو نقصان پہنچا ہے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ حملے کی زد میں آنے والی فوجی بیس میں اسپین کے فوجی دستے موجود رہتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا اور ایران کی کشیدگی میں اضافے کے بعد عراق میں امریکا کے فوجی اڈوں پر راکٹ حملوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا، جو اب تک جاری ہے۔

FOLLOW US