Friday May 17, 2024

فوجی ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ،ہلاکتوں کی اطلاعات

منیلا(ویب ڈیسک )فلپائن کے شمالی صوبہ ازابیلا کے شہر کاؤایان میں فوجی ہیلی کاپٹر مہارت میں اضافہ کے لیے تربیتی پرواز کے دوران گر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک ہو گئے۔ فلپائنی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلپائن کی مسلح افواج (اے ایف پی) کے ترجمان میجر جنرل ایڈگرڈ اریوالو نے بتایا کہ گزشتہ رات کو ملکی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر یو ایچ۔ ون ڈی نے مہارت میں اضافہ کے سلسلے میں رات کے دوران تربیتی پرواز کے لیے دارالحکومت منیلا کے شمالی صوبہ ازابیلا کے شہر کاؤایان کے ایئر سٹیشن سے اڑان بھری تھی کہ اس کے تھوڑی ہی دیر بعد حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ اور عملے کے 3 ارکان سوار تھے۔

FOLLOW US