Tuesday January 21, 2025

ایمزون کے مالک جیف بیزوس کی دولت میں ایک رات میں 13 ارب ڈالر کا اضافہ

نیویارک(ویب ڈیسک) جیف بیزوس کی دولت میں ایک رات میں 13ارب ڈالر کا اضافہ، ایمزون کے مالک، دنیا کے امیر ترین شخص کی دولت کے ذخائر 189ارب ڈالر تک پہنچ گئے، تفصیلات کے مطابق ایمزون کے مالک، دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس کی دولت میں ایک رات میں 13ارب ڈالر کا اضافہ ہے۔ ایمیزون ویب شاپنگ کے شئیرز کی مالیت میں دسمبر 2018 کے بعد سے اب تک 7.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہی خبر آئی تھی کہ دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس کی دولت 171ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور جیف بیزوس کی مجموعی دولت نے اپنے پچھلے ریکارڈ کو توڑ دیاہے اور ایک ہی سال میں 56ارب ڈالر سے زائد منافع کما کر جیف بیزوف کے اثاثوں کی کل مالیت 171ارب ڈالر ہوگئی۔

اب انکی دولت میں ایک رات میں 13ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور انکے اثاثوں کی مالیت 189ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ میک کینزی ملک کی امیر ترین خاتون بن گئی ہیں۔ جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ میک کینزی نے جولائی 2019 ء میں طلاق لیتے وقت اپنے امیر ترین شوہر کے اثاثوں میں سے 38.3 ارب ڈالر وصول کیے، اس کے علاوہ کورونا وائرس کے دوران بھی ایمیزون کے حصص میں نمایاں اضافہ ہوا جس کی وجہ وبا کے دوران کمپنی کے آن لائن بزنس میں تیزی ہے جس سے اسے کے اثاثوں کی مالیت بڑھ کر 62.3 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے جو امریکی ریٹیل کمپنی وال مارٹ کے بانی سام والٹن کی بیٹی ایلس والٹن کے اثاثوں 57.3 ارب ڈالر سے کہیں زیادہ ہے، اس طرح وہ ملک کی امیر ترین خاتون بن چکی ہیں۔ خیال رہے کہ ماہرین کہہ چکے ہیں کہ دنیا 2050سے پہلے اپنے پہلے ٹریلین کو دیکھے اور کہا جارہا ہے کہ اگر جیف بیزوس تب تک زندہ ہوئے تو وہ ضرور ٹریلینر بن جائیں گے۔

FOLLOW US