Friday May 17, 2024

افغان لڑکی نے والدین کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے دو طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کردیا

کابل (ویب ڈیسک) افغان لڑکی نے والدین کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے دو طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کردیا، ، افغان لڑکی نے والدین کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے اےکے47 بندوق سے فائرنگ کرکے دو طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کردیا، تفصیلات کے مطابق ایک افغان لڑکی نے دو طالبان جنگجوؤں کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے جبکہ متعدد کو زخمی بھی کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ گذشتہ ہفتے اس وقت پیش آیا جب باغیوں نے وسطی صوبے غور کے ایک گاؤں کا نوجوان قمر گل کے گھر پر دھاوا بول دیا۔ طالبان جنگجوؤں لڑکی کے والدین کو حکومت کی حمایت کرنے گھر سے گھسیٹا، جب ان کی اہلیہ نے مزاحمت کی تو طالبان جنگجوؤں نے جوڑے کو ان کے گھر کے باہر نکال کر ہلاک کردیا۔ انکی قمر گل جو گھر کے اندر تھا ، اس نے وہاں موجود ایک اےکے47 بندوق لے کر پہلے دو طالبان جنگجوؤں کو گولی مار کر ہلاک کردیا اور پھر کچھ دیگر افراد کو زخمی کردیا۔

ایک پولیس عہدیدار کے مطابق گل کی عمر 14 سے 16 سال کے درمیان ہے۔ اور اسے اپنی صحیح عمر کا پتا ہی نہیں ہے۔ بعد میں متعدد دیگر جنگجو اس کے گھر پر حملہ کرنے آئے لیکن کچھ دیہاتیوں اور حکومت کے حامی ملیشیا نے لڑائی کے بعد انہیں بے دخل کردیا۔ صوبائی گورنر کے ترجمان محمد عارف عبر نے بتایا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز اب گل اور اس کے چھوٹے بھائی کو ایک محفوظ جگہ پر لے گئی ہیں تاکہ وہ محفوظ رہ سکے۔ خیال رہے کہ افغانستان میں زیادہ تر حسے میں طالبان کا کنٹرول ہے اور ان علاقوں میں جو لوگ حکومت کی حمایت کرتے ہیں،

FOLLOW US