Sunday January 19, 2025

متحدہ عرب امارات میں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحٰی 31 جولائی بروز جمعہ کو منائی جائیگی

ابوظہبی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، ماہ ذی الحج کا آغاز بروز بدھ 22 جولائی سے ہوگا، عید الاضحٰی 31 جولائی بروز جمعہ کو منائی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق متحد عرب امارات کے وزارت اوقاف نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی شہادت موصول ہوہی ہے۔ ماہ ذی الحج کا آغاز بروز بدھ 22 جولائی سے ہوگا۔ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 30 جولائی جبکہ عید الاضحٰی 31 جولائی بروز جمعہ کو منائی جائیگی۔ بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز مملکت میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی، تاہم ملک کے کسی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ جبکہ دوسری جانب مزید 2 خلیجی مملک سعودی عرب اور کویت میں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔ سعودی عرب میں یوم عرفات 30 جولائی بروز جمعرات کو ہوگا۔

FOLLOW US