Monday May 13, 2024

عوام کیلئے بڑی خوشخبری۔۔عید پر 14دن کی چھٹیوں ۔ کس حکومت نے یہ زبردست اعلان کیا؟ جانیے

ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں عید الاضحٰی پر دو ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان، تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں عیدالاضحٰی کے موقعے پر دو ہفتے کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ مملکت میں سرکاری ملازمین کے لیے 23 جولائی کو شروع ہونے والی عید کی تعطیلات 8 اگست تک جاری رہیں گی۔ نجی شعبے کو 29 جولائی تا 2 اگست چار روز کی چھٹیاں ملیں گی۔ وزارت افرادی قوت اور سماجی بہبود کے مطابق یہ تعطیلات جن ملازمین کی ہفتہ وار چھٹیوں کے دنوں میں آئیں گی انہیں اس کے بدلے خصوصی تعطیلات سے قبل یا بعد میں چھٹیاں دینا لازمی ہوگا۔خیال رہے کہ عرب یونین برائے فلکیات اور خلائی سائنس نے سعودی عرب میں عید الاضحی جمعہ یکم جولائی کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

FOLLOW US