Wednesday May 15, 2024

آیا صوفیہ مسجد میں 86 برس بعد پہلی نماز کی امامت کون سے صوفی بزرگ کریں گے ؟ ایسا نام سامنے آگیا کہ آپ کو بھی خوشی ہوگی

استنبول (ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ آیا صوفیہ کو 24 جولائی کو نمازِ جمعہ کے ساتھ عبادات کے لیے کھول دیا جائے گا،نماز جمعہ کے موقع پرکورونا وبا کے باعث مسجد میں محدود تعداد میں نمازیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔آیا صوفیہ جامع مسجد 86 برسوں بعد 24 جولائی سے عبادت کے لیے کھولی جا رہی ہے۔ مسجد کے افتتاح کے موقع پر قرآن کریم کی تلاوت کی جائے گی اور بعد ازاں نماز ادا کی جائے گی۔توقع ہے کہ نماز جمعہ کی امامت محکمہ مذہبی امور کے سربراہ علی ایرباش کریں گے۔ مسجد کے باہر بھی سماجی فاصلوں کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام نماز ادا کر سکیں گے۔

شہری سلطان احمد میدان میں بھی نماز ادا کر سکیں گے، وہاں پر یکجا ہونے والے نمازیوں کو ماسک، جسمانی صفائی کا سامان اور جائے نماز فراہم کیے جائیں گے۔استنبول دفترِ گورنر کی جانب سے تیاری اجلاس کے د وران افتتاح کے دن لی جانے والی تدابیر کا بھی تعین ہو گیا ہے۔ جس کی رو سے 24 جولائی کو سلطان احمد اور اطراف کے علاقوں کو سیکیورٹی اقدامات کے تحت آمدورفت کے لیے بند رکھا جائے گا۔ ٹراموے بند رہے گی اور میدان میں 17 ہزار پولیس اہلکار فرائض ادا کریں گے۔صدر رجب طیب ایردوان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ’’تمام تر انتظامات کی تکمیل کے بعد 24 جولائی 202 بروز جمعہ نمازِ جمعہ کے ساتھ آیا صوفیہ سرکاری طور پر عبادت کے لیے کھول دی جائے گی۔

FOLLOW US