Friday May 3, 2024

بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کواربوں ڈالرز کا نقصان! دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 4درجے نیچے آگئے

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کو 25ارب ڈالرز کا نقصان ہوگیا جس کے بعد وہ ارب پتی افراد کی فہرست میں 4درجے نیچے آگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریلائنس کے سالانہ جنرل اجلاس کے دوران کمپنی کے سٹاک 6 فیصد گر گئے جس سے مکیش امبانی کی دولت کو تقریبا ڈھائی ارب ڈالرز کا بڑا دھچکا لگا ہے۔اس نقصان کے بعد اب ارب پتی مکیش امبانی کی کل دولت 69 ارب ڈالرز بنتی ہے جو کہ لارے پیج، ایلن مسک، سرگئی برن سے بھی کم ہوگئی ہے۔اس اجلاس کے دوران ہی مکیش امبانی نے سعودی آرامکو کے ساتھ اپنی ڈیل کے موخر ہونے کا بتایا تھا۔

FOLLOW US