Wednesday May 15, 2024

4مرتبہ موت کے منہ سے واپس آنے والا کورونا کا مریض بالآخر صحتیاب ہوگیا

دبئی (ویب ڈیسک) 4مرتبہ موت کے منہ سے واپس آنے والا کورونا کا مریض بالآخر صحتیاب ہوگیا 60دن تک وینٹیلیٹر پر رہنے والے اور اس دوران 4بار موت کو قریب سے دیکھنے کے والے 46سالہ فلپائنی شخص کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کے ایک ہسپتال میں ایک فلپائنی مریض کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق 46سالہ فرانسس نارٹیلفی لیشانو 72روز پہلے کورونا کا شکار ہوکر ہسپتال آیا تھا جس اس کی حالت بگڑ گئی اور اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔

فرانسس 60دن تک وینٹیلیٹر پر رہا، اس دوران چار مرتبہ اس کی حالت اتنی خراب ہوئی کہ وہ مرتے مرتے بچا، اس کے علاوہ فرانسس کے جسم پر بستر پر لیٹے رہنے کی وجہ سے زخم بن گئے۔ لیکن اس سب کے باوجود وہ زندہ بچ آگیا اور اب اسکا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا ہے۔ فرانسس کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ فرانسس کا معاملہ ہمارے لئے سب سے مشکل چیلنج رہا ہے۔ یہ مریض 14 اپریل کو ٹیکسی میں آیا تھا اسے خشک کھانسی ، بخار اور تھکاوٹ کی شکایت تھی۔ کچھ دن پہلے ہی وہ دو دیگر اسپتالوں میں بھی گیا تھا اور جہاں اس کا علاج کرکے اسے ڈسچارج کردیا گیا تھا لیکن اس کا کورونا ٹیسٹ نہیں کیا گیا تھا۔ ہم نے اس کی علامات کو دیکھ کر فوری طور پر اس کا ٹیسٹ کیا جس میں اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ اگلے ہی روز اسکی حالت بگڑنے لگی اور اسے آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا اور وہ ایک طرح سے کوما میں چلا گیا جس کے بعد اسے وینٹیلیٹر پر منتقل کردیا گیا۔ اس کے پھپھڑوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا اور چار بار ایسا ہوا کہ ہمیں لگا کہ اب وہ زندہ نہیں بچے گا لیکن ہر بار فرانسس زندہ بچ گیا۔ اس کے کئی ٹیسٹ کیے گئے لیکن ہر بار اسکا کورونا ٹیسٹ مثبت آتا اور اب آخر کار روز بعد فرانسس کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

FOLLOW US